• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی پر ملتان میں جشن

ملتان( سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کارکنو ں کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹور زرداری کے عام انتخابات کے سلسلہ میں لاڑکانہ سے بلا مقابلہ کامیاب ہونے کی اطلاع پر پرانا شجاع آباد روڈ پر جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے آتش بازی کی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر پارٹی رہنمائوں سلیم الرحمن میو، ایم سلیم راجہ ، مغیث شہزاد بھٹو، نذیر کاٹھیا، ملک اختر، حاجی طاہر ، جمیل بھٹی، ظفر اعوان، ملک اقبال جانگلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی 2018ءانتخابات میں اکثریت حاصل کرکے حکو مت بنائے گی، تقریب میں شاہد بخاری، فہیم میو دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین