• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ملتان میٹروں کی چوری کے کیسوں کا سراغ لگانے میں ناکام

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ملتان شہر مین چوری ہونے والے میٹروں کی چوری کے کیسوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی ،ملازمین کو ذمہ دار قرار دیکر ان کے خلاف میٹر چوری کے مقدمات درج کروانا شروع کردیئے ہیں،صارفین کو قانونی کاروائی مکمل کرنے کے باوجود نئے میٹروں کی تنصیب اور بجلی کی فراہمی سے محروم رکھا جارہا ہے،گذشتہ چند روز میں میپکو کے مقامی سب ڈویژنوں میں میٹروں کی چوری کے مقدمات درج کروارہے ہیں،میٹرکی قیمت اداکررہے ہیں لیکن میپکو صارفین کا یہ مؤقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے کہ ان کے میٹرچوری کرلئے گئے ہیں ،محکمانہ ریکارڈ بھی صارف کے مؤقف کو سپورٹ کررہے ہیں ، صارفین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کو سہولت فراہم کی جائے اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں ۔
تازہ ترین