• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلرزاتحاد ضلع ملتان کی جانب سے مستحق افراد میں عید تحائف تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کونسلرزاتحاد ضلع ملتان کے صدر حاجی یوسف انصاری نے کہا ہے کہ عید ہمارا روایتی تہوار ہے جسے ہمیں مل کر منانا چاہیے اور اس موقع پر خاص طور مستحق افراد کو پیش نظر رکھنا چاہیے جو اس مذہبی تہور کا منانے کی سکت نہیں رکھتے۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مستحق افراد میں عید گفٹس کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر سٹی صدر حافظ نذر روانی بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے بھی حقو ق العباد کو اولین ترجیح دی ہے اور خلق خدا کی خدمت کوسب سے زیادہ پسند فرمایا ہے۔
تازہ ترین