• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، بلاول کے کاغذات نامزدگی منظور

لاڑکانہ،بلاول کے کاغذات نامزدگی منظور

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 200 لاڑکانہ 1 کے لئے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکرمنظورکرلئے گئے ۔ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے موقع پر ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیروی کے لئے موجود تھے۔ دریں اثناء حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ 1 کے لئے فریال تالپور کے کاغذات نامزدگی پر جمعرات کو کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور سماعت 18جون تک لئے ملتوی کردی گئی۔ فاروق نائیک کے مطابق ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود الزامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے رپور ٹ وصول نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 18جون تک ملتوی کردی گئی۔ نوابشاہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی این اے 213 سے امیدوار ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور این اے 214 سے سید غلام مصطفی شاہ سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسران نے درست قرار دے دئے ہیں تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر محمد محبوب اعوان نے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے کاغذات نامزدگی کو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیا جبکہ اسی حلقے سے مسلم لیگ فنکشنل کے سردار شیر محمد رند ،سند ھ یونائیٹڈ پارٹی کے سید زین شاہ، مسلم لیگ ن کے سید غلام محی الدین شاہ،عبدالحمید کھوسو کے فارم بھی منظور ہوگئے ہیں جبکہ این اے 214 پر پی پی کے سید غلام مصطفی شاہ، پی ٹی آئی کے گل محمد رند، خان محمد ڈاہری، کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کردئے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اسٹیٹ بنک، ایف بی آر ،ایف آئی اے کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے بارے میں آن لائن کلیئرنس نہ آنے کے باعث تاحال ان کے فارم منظور نہیں ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ سماعت اٹھارہ جون کو مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین