لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا مالکان ورکرز کو تنخواہیں ادا کریں ، از خود نوٹس میں جو احکامات دیئے ہیں اگر ان پر عمل درآمد نہ ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی ، سپریم کورٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ایک گروپ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فاضل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر چیف جسٹس پاکستان کے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔