• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر سمیت مختلف علاقے تین روز سےمٹی کے طوفان کی لپیٹ میں

تھر سمیت مختلف علاقے تین روز سےمٹی کے طوفان کی لپیٹ میں

عمرکوٹ +کوٹ غلام محمد(نامہ نگاران) تین روز سے آندھی اور مٹی کے تیز طوفان نے عمرکوٹ اور تھر کے علاقے کی صورتحال تبدیل کردی ہے تھر میں مٹی کے ٹیلوں کی اوتھل پوتھل نے پاک بھارت کھوکھراپار سرحد کے قریب گوٹھ بھٹارو میں زمین کے اندر چھپا وزنی مارٹر بم ظاہر ہوگیا جس پر فوری طور پر سیکورٹی فورس کو اس بم کی اطلاع دی گئی جس نے بم اسکواڈ بھیج کر اس بم کو ضائع کردیا واضح رہے کہ یہ مارٹر بم سن 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی طیاروں نے حملوں کے دوران گرائے تھے جس پر مٹی کی تہہ در تہہ جم گئی تھے۔ عمرکوٹ اور تھر کے علاقے میں مسلسل تین روز سے جاری مٹی کے تیز طوفان کے باعث مذکورہ مارٹر بم ظاہر ہواہے اس سے قبل بھی اس طرح کے بم ملتے رہے ہیں جنہیں ضائع کیا جاتا رہا ہے۔کوٹ غلام محمد اور ملحقہ علاقے آج کل مٹی کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں ۔ دن رات چلنے والی گرد آلود تیز ہواؤں نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے تار ٹوٹنے کے سبب بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوئی ہے۔ دوسری جانب عید الفطر کے سلسلے میں گھروں میں کی جانے والی صفائی ستھرائی کا کام بھی مکمل نہیں ہو پارہا جس کی وجہ سے خواتین بطور خاص پریشان ہیں۔

تازہ ترین