کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم 16 جون ہفتے کو کینیڈا کے دورہ پرروانہ ہوگی جہاں وہ آٹھ میچز کھلے گی، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی عید الفطر کی نما زکی ادائیگی کے بعد کراچی سے دوپہر بارہ بجے براستہ دبئی کینیڈا روانہ ہوں گے۔ ٹیم کے کھلاڑی 21 سے3 جولائی تک کینیڈا میں آٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جس میں پانچ میچ کینیڈاکی سینئر ٹیم کے ساتھ ہونگے۔پہلا میچ کینیڈین ڈیولمپنٹ الیون کے ساتھ کھیلے گی۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اپنے آخری دو میچ چین کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گیجو ان دنوں کینیڈا میں ہے۔ پاکستانی ٹی چار جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا دورہ پولینڈ میزبان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کو پولینڈ میں چار قومی ہاکی ایونٹ میں حصہ لینا تھا جس میں پاکستان ، میزبان کے علاوہ جاپان اور ویلز کی ٹیموں کو حصہ لینا تھا مگر عین موقع پر ویلز نے ایونٹ میں شر کت سے انکار کردیا جبکہ جاپان نے بھی مقابلوں کو آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد پاکستان نے منتظمین سے معذرت کر لی۔