کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عید الفطر کا موقع آبنوشی کی عدم فراہمی شہر کربلا کامنظر پیش کرنے لگا واسا شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام مکین بلبلا اٹھے ٹینکر مافیا کی چاندی متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پانی بدستور نایاب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے لوگ بالخصوص خواتین اوربچے سارا دن پانی کے حصول کیلئے سرگرداں رہتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا شہر میں بلاناغہ پانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ گھروں میں تو پانی نہیں آتا لیکن قابل افسوس امر ہے کہ ٹینکر مالکان کے پاس وافر مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے جو مہنگے داموں اسی شہرکے باسیوں پر فروخت کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال شہر میں موسم گرما میں قلت آب کا مسئلہ سمجھ سے بالاتر ہے متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی کے لیئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی شہریوں نے بتایا کہ اس وقت پٹیل روڈ،مسجد روڈ ،بروری روڈ، اے ون سٹی، سریاب ،خروٹ آباد ،پشتون آباد، نواں کلی، ایئر پورٹ روڈ ،کلی مبارک ،کلی ترخہ ،کلی بلال آباد، ہدہ ،جیل روڈ ،منوجان روڈ ،کلی اسماعیل ،تاجک آباد،کواری روڈ، بازئی اسٹریٹ ،نیوفقیر محمدروڈ، پیر گل بادشاہ اسٹریٹ، جان محمدروڈ، پٹیل روڈ ،میرخلیل الرحمن روڈ، آرچر روڈ، فاطمہ جناح روڈ، میکانگی روڈ، پیرابوالخیر روڈ، سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر دو حاجی رحیم شاہ اسٹریٹ و ملحقہ گلیوں ، نیو نجم الدین روڈ، عارف روڈ ،شاوکشاہ روڈ،گوردات سنگھ روڈ، کلی فیض آباد، ممتاز ٹائون، کلی جیو، کشمیرآباد ،قمبرانی ،کلی حبیب لانگو آباد،علمدار روڈ، کاسی روڈ، تیل گودام سمیت مختلف علاقوں میں پانی کا بحران ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید الفطرکے تہوارکے موقع پر واسا کوا نااہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہے اور عید کے ایام میں بلاناغہ پانی فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں کیونکہ عید الفطر کے موقع پر گھروں میں مہمان داری ہوتی ہے اور پانی کے طلب بڑھ جاتی ہے۔