• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، 3جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 مارے گئے

افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، 3جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 مارے گئے

راولپنڈی(مانیٹر نگ سیل)افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ ‘تین جوان شہید ‘ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5شرپسند ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال شوال کےعلاقےمیں کیاگیا‘دہشت گردپوسٹ پرقبضہ کرناچاہتے تھے لیکن سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کی پاکستانی پوسٹ پرقبضے کی کوشش ناکام بنادی ، دہشتگردوں کےحملے میں تین فوجی جوان شہید ہوگئے۔شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

تازہ ترین