ملتان(سٹاف رپورٹر)ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات و امیدوار پی پی 215ملتان شیخ عمران لیاقت نے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملتان میں کی ٹکٹوں کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا، پارٹی نظریاتی اور وفادارافراد کو ٹکٹ دے گی پیراشوٹرزاور مفادپرست کوٹکٹ جاری نہیں ہوگااگر پارٹی کی جانب سےکسی مفاد پرست کو ٹکٹ دیا گیا تو ملتان کی سیٹیں خطرےمیں پڑجائیں گی عمران لیاقت نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے کارکن متحدہوجائیں تو تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی ۔