چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے بیرونی قرضوں اور پانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہورمیں فاؤـنٹین ہاؤس کے دورے کے موقع پر کہا کہ میڈیا افواسازی اور قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے عوامی خدمت کو اجاگر کرے۔
ان کا کہناتھاکہ قوم حکمرانوں اور انتظامیہ کو عوامی ایشوز کا احساس کرنے پر مجبور کرے، میں بھی اسی لئے اسپتالوں کا دورہ کرتاہوں۔
جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہماری پانچ نسلیں مقروض ہوگئی ہیں، قوم کو قرضے اور پانی کے مسائل سے نجات ملنی چاہیے، میڈیا قوم میں مایوسی اور انتشار نہ پھیلائے۔
چیف جسٹس نے ذہنی مریضوں میں عید گفٹ تقسیم کئے جن میں پرفیوم ،کپڑے اور مشروبات شامل تھے۔
چیف جسٹس نے ایک معذور شخص سے گیت سنا اورانتظامیہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔