خواجہ سراؤں کوشناختی کارڈز جاری نہ کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس کے ازخود نوٹس پر لاہور رجسٹری میں سماعت ہو ئی،جس میںچیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار نے ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری طور پر سفارشات طلب کی ہیں ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میںخواجہ سراؤں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔
مسائل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہما را صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں نوکریاں بھی دیں جائیں ،ہم خود کفیل بننا چاہتے ہیں تاکہ معاشرہ عزت کی نگا ہ سے دیکھے ۔ہمیں حج کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، سعودی عرب کے ساتھ ہماری حکومت خواجہ سرائوں کے مسئلے پربات کرے۔
خواجہ سرائوں نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری طور پر سفارشات طلب کرلی ہیں ۔
اس موقع پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر موجود تھی جس کا کہنا تھا کہ ہماری چیف جسٹس سے ملاقات فاؤنٹین ہاؤس میں ہوئی تھی جہاں انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا تھا ۔ ہم چیف جسٹس کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ازخودنوٹس لیا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ آج ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے ،ہمیں پاکستان کا شہری نہیں سمجھا جاتا اور ہمارا مسئلہ صرف شناختی کارڈ کا نہیں،چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں نوکریاں بھی دیں جائیں،ہم خود کفیل بننا چاہتے ہیں تاکہ معاشرہ عزت کی نگا ہ سے دیکھے ۔