• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
این اے125:مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوا ز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئےگئے ،پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی اعتراضات مسترد کردئیے گئے ۔

مریم نوازنےلاہور کے حلقہ این اے 125سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو منظور کرلئے گئے جبکہ یاسمین راشد نے ان کی نامزدگی پر 21 اعتراضات لگائے تھے جنہیں ریٹرنگ آفیسر نے انہیں مسترد کردیا ۔

اس سے قبل ریٹرنگ افسر نے اعتراضات پر سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا ۔

فیصلے میں پی ٹی آئی امیدوارکی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا ۔

پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کے وکیل نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے اور زرعی اراضی کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنے کا اعتراض داخل کیا تھا ۔

تازہ ترین