• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف پارٹی سربراہی کیلئے اہل نہیں تھے، چوہدری نثار


سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نوازشریف اہل نہیں تھے کہ پارٹی سربراہ بن سکیں،ان کا بوجھ 34سال تک اٹھایا۔


نوازشریف پارٹی سربراہی کیلئے اہل نہیں تھے، چوہدری نثار

چکری میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہنوازشریف کا مجھ پر نہیں میرا ان پر اور ان کی فیملی پر قرض ہے ، 25جولائی کو مخالفین کے بکس خالی نکلیں گے ۔

ان کا کہناتھاکہ آج کے جلسے نے مخالفین کے دلوں میں دہشت ڈال دی ہے،گزشتہ کئی ماہ سے نوازشریف اور ان کی بیٹی کا جوکردار رہا ہے وہ سامنے لاناچاہتا ہوںلیکن یہ بتانے کا موقع نہیں،بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جب ن لیگ بنارہے تھے تو 15سے 20 لوگ تھے لیکن آج ان میں سے ایک بھی پارٹی میں موجود نہیں،نواز شریف پارٹی سربراہ بننے کے اہل نہیں تھے ،34سال نوازشریف کا بوجھ اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہتا تھا کہ آج ن لیگ اور نوازشریف کےحوالے سے کھلی باتیں کروں، ارادہ تھا کہ بہت سی دل کی باتیں کھل کر سامنے رکھوں لیکن میڈیا کے سامنے بہت سی باتیں نہیں کر سکتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں، میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی، کوئی کام اصولوں کے خلاف نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ بکنے والا ہوں اور نہ ضمیر فروش ہوں، سیاست صرف عزت کے لیے کروں گا، کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا اور نہ کسی کی چاپلوسی کی۔

تازہ ترین