• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ لندن میں عقیدت و احترام سےمنائی جائے گی

لندن(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام 21جون کو شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ ولزڈن گرین کمیونٹی سینٹر لندن میں نہایت عقید و احترام سےمنائی جائے گی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے تمام عہدیداران شرکت کریں گے۔ تقریب کی مہمان خصوصی بینظیربھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو ہوں گی۔ تقریب میںگریٹر لندن کے صدرمیاں سلیم، چیف آرگنائزر خادم حسین ناصر، کوارڈینیٹر طارق چوہدری، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد باغی، نائب صدور اسد نواز، چوہدری سفیر، راجہ افتخار، چوہدری ریاست، انفارمیشن سیکرٹری فخر عمران کاظمی، جوائنٹ سیکرٹری چوہدرینثار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری احمد گوندلاور ان کے علاوہ گریٹر لندن کی تمام تنظیمیں جن میں ایسٹ لندن، ساؤتھ ویسٹ، چشم، ہائی ویکمب، نارتھ ویسٹ، سلاؤ، اوربانبری کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے اور دختر مشرق شہید جمہوریتبینظیر بھٹوکو خراج تحسین پیش کرینگے۔
تازہ ترین