لندن(نیوز ڈیسک) ٹونی بیلیو سے پے در پے شکستوں کے بعد برطانوی باکسر ڈیوڈہے نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ،37سالہ سابق ورلڈ چیمپئن ڈیوڈ کو مئی میں دوسری بار ہرایا تھا تاہم انگلش باکسر نے کہا کہ میں دنیائے باکسنگ کو چھوڑنے کیلئے یہی وقت مناسب خیال کرتے ہوئے فوری طور پر ریٹائر ہو رہا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں صحت مند اور خوش ہوں جبکہ میری فیملی بھی معاشی لحاظ سے محفوظ ہے۔ ڈیوڈ ہے کیریئر میں 32فائٹس میں 28جیتی جبکہ 4میں انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔ کیریئر کے دوران انہوں نے ڈبلیو بی اے، ڈبلیو بی سی، ڈبلیو بی او کے گروز ویٹ جبکہ ڈبلیو بی اے ہیوی ویٹ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔