• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی مقابلہ کرنیوالا نہیں، عمران سے ملکر حکومت بنائیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں کوئی مقابلہ کرنے والا نہیں، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، میری سیاسی موت دیکھنے والوں سے کہتا ہوں، میں آ رہا ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوں ۔ شیخ رشید نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کریں گے، انہوں نے عمران خان کی حکومت بننے کی دعا بھی کی۔
تازہ ترین