• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے، قوم دعا کرے سب ٹھیک ہوجائیگا، نواز شریف

ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے، قوم دعا کرے سب ٹھیک ہوجائیگا، نواز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کے معالجین کیساتھ مشاورت کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے وہ مایوس نہیں لیکن زیادہ پر اعتماد بھی نہیں ہر چند کے دنیا کے بہترین معالج کلثوم نواز کا علاج کر رہے ہیں لیکن ہماری ساری امیدیں خدا کی ذات کیساتھ ہیں، ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے، قوم دعا کرے سب ٹھیک ہوجائیگا، کارکن اور رہنما اپنے اپنے حلقوں میں رہتے ہوئے الیکشن کی تیاریاں کریں اور اہل خانہ کو بطور خاص کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعاؤں کیلئے کہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور سینیٹر چوہدری تنویر خان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کلثوم نواز بے ہوش اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال آئے تو ان کی بیگم کلثوم نوازوینٹی لیٹر پر تھیں، نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو صحت دے۔چوہدری تنویر سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ کلثوم نواز کی عیادت یا پھول دینے کیلئے لندن نہ آئیں کیونکہ معالجین نے ملاقاتوں پر سختی سے پابندی لگا رکھی ہے۔ پاکستان میں ہی رہتے ہوئے دعا ئیں کریں۔

تازہ ترین