• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے بھگوڑے شاہ محمودکو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا ،سعید غنی

کرا چی (خبر ایجنسی) پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ملتان کے بھگوڑے کو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا، شاہ محمودقر یشی عمران خان نیازی کو بیوقوف بناسکتے ہیں مریدوں کو نہیں،کراچی کی تاریخ میں پہلی بار2018کےعام انتخابات شفاف ترین ہو ں گےاور پیپلز پارٹی 50فیصد سیٹیں جیتے گی۔ پیر کو سعید غنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نااہلیت کی وجہ سے شاہ محمود سے وزارت خارجہ واپس لی گئی ،نواب یوسف تالپور کی پاکستان پیپلز پارٹی میں عزت ہے ،شا ہ محمود قریشی کی پی ٹی آئی میں نہیں ،جہانگیر ترین کے سامنے قریشی کی دال نہیں گلتی شاہ محمود سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں ،حضرت بہائو الدین کے مرید عمران کے غلام نہیں ۔دوسری جانب انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی، عام انتخابات 2018مقررہ وقت پر ہوں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے 50فیصد سے زائد سیٹیں جیتے گی،سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین