• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھکے ہارےا سکول سے آتے ہی بیٹے نے ماں سے کہا، ممی کھانا لگادیں بہت بھوک لگی ہے ....!”بیٹا گیس نہیں ہے“ اچھا تو جلدی سے ہیٹر پر پکا لیں....! ”بیٹا بجلی بھی نہیں ہے“ اچھا تو ڈرائیور سے کہیں مجھے باہر ہوٹل لے جاکرکھلالائے....!”بیٹا آپ کے پاپا آج آٹو رکشہ میں آفس گئے ہیں کہ کار میں سی این جی نہیں ہے“اچھا بھائی سے کہیں کہ موٹر سائکل پرمیرے ساتھ چلا جائے....!”بیٹا ڈبل سواری پر پابندی ہے “اچھا تو مما ایسا کریں اپنا موبائل فون دیں میں پیزا منگوالیتا ہوں....!”بیٹا جانی موبائل سروس بھی آف ہے“بیٹا پیٹ کی آگ کو پانی سے بجھاتے ہوئے”مما پاکستان میں کچھ بچا بھی ہے “ ماں نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا....!”ہاں بیٹا اُمید“اور اب اِسی پر دنیا قائم ہے۔

(محمد علی)

تازہ ترین