• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپی ٹی آئی کارکنان کی لڑائی

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپی ٹی آئی کارکنان کی لڑائی

اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرموجود ٹکٹوں کی تقسیم پراحتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔

عمران خان کی تسلی سے بھی کارکن مطمئن نہ ہوئے،ٹکٹوں کی تقسیم پر ان کااحتجاج اور دھرنا جاری ہے۔صبح ہوتے ہی ناشتے کے لیے دیگیں چڑھائی گئیں اور ناراض کارکنوں نے ناشتہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے آئےکارکنان کی جانب سےڈنڈوں،لاتوں اورمکوں کااستعمال کیا گیا تاہم مظاہرے میں آئے دیگر ساتھیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

کچھ مشتعل کارکنوں نے عمران خان کے دفتر کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈز نے انہیں دھکے دے کر اندر جانے سے روکا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق شکایات پر وہ جلد فیصلہ کریں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بقیہ امیدواروں کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے مسلسل احتجاج کے باعث بنی گالہ میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور عمران خان کی رہائشگاہ پر نجی سیکیورٹی گارڈز بھی منگوا لیے گئے ہیں،پولیس نے بنی گالا جانے والے راستے بند کر دیئے،

تازہ ترین