• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کا ملکی مالی مشکلات کے حل کیلئے ایمنسٹی اسکیم پر انحصار

نگراں حکومت کا ملکی مالی مشکلات کے حل کیلئے ایمنسٹی اسکیم پر انحصار

ملک میں آج کل ڈالر قریب سوا سو روپے کا ہوگیا ہے، ایسا ہونا کئی اور چیزوں کے علاوہ ملکی مالی مشکلات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

اس مشکل کا حل 2018 کی ایمنسٹی اسکیم میں تلاش کیا گیا ہے۔

نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا عید کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج جانا اور مارکیٹ نمائندوں سے ایمنسٹی اسکیم پر بات کرنا ثابت کرتا ہے کہ نگراں حکومت ملکی مالی مشکلات کے حل کے لئے ایمنسٹی اسکیم پر انحصار کررہی ہے۔

ایک تجویز بیرونی اثاثوں پر ٹیکسوں کی ادائیگی بینکنگ چینل کے بجائے نقدکئے جانے کی تجویز ہےلیکن اس پر اعتراض ہےکہ ٹیکس مقامی سطح سے ڈالر خرید کرادا کیاگیا تو اس سے ڈالر اور مہنگا ہوگا اورایمنسٹی اسکیم کا مقصد بھی فوت ہوجائے گا۔

تازہ ترین