• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کی کاوشوں سے بونس کی ادائیگیاں کرائی گئیں، واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ یونین کی کاوشوں سے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، واپڈا، پاور ہاؤسسز اور واٹر ونگ سمیت تمام محکموں کو بونس کی ادائیگیاں کرائی گئیں، علاوہ ازیں دیگر تمام ادائیگیوں کو یقینی بنایا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو آپریشن سرکل سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کی لیبر ہال حیدرآباد آمد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما اقبال احمد خان سے رمضان المبارک میں انکے بڑے بھائی ریٹائرڈ پولیس آفیسر انصار احمد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی گئی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔ مہمان عہدیداران نے عبداللطیف نظامانی کا شکریہ ادا کیا کہ انکی ذاتی کوششوں سے نہ صرف پورے پاکستان کی کمپنیوں میں بونس کی ادائیگیاں ہوئیں بلکہ دیگر مراعات بھی قبل از عید ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر زونل چیئرمین یوسف سومرو، شاہد کاظمی، وریل میرانی، عبدالحمید جمالی و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین