• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں آج سائنسی صحافت پر سمینار ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں بدھ (20 جون) کو ’’معروف سائنسی تحریر یا سائنسی صحافت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سیمینار ہوگا۔آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق یہ سیمینار آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر میں 20 جون کو پاکستان بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن سینٹر (پابک) اور بین الاقوامی مرکزکے زیرِ اہتمام منعقد ہوگا، اس سیمینار میں معروف سائنسدان اور سینئر صحافی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، انھوں نے کہااس سیمینار کا آغاز بدھ کو صبح 10 بجے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے استقبالیہ لیکچر سے ہوگا جبکہ سیمینار کے اختتام پرسوال و جواب کا مختصر سیشن بھی ہوگا، انھوں نے کہا کہ یہ سیمینار نوآموز صحافیوں، طالب علموں، اساتذہ اور محقیقین کے لئے سائنسی تحریری مہارت و صحافتی ترقی کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔
تازہ ترین