• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ِّتیونس نے انگلینڈ کا جم کر مقابلہ کیا، شیر علی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) بیلجیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ پاسنگ اور کھیل پر مکمل کنٹرول رکھ کر پانامہ کو 3-0 کی بڑی شکست دی۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے قومی فٹ بال ٹیم اور نیشنل بینک کے ڈیفنڈر شیر علی کا کہنا تھا کہ میری فیوریٹ ٹیم پرتگال ہے ۔ بیلجیم نے پاناما کو 3-0 کی بڑی شکست دی،اس کے کھلاڑیوں کی پاسنگ، ڈاجنگ انتہائی شاندار تھی۔ ایک اور میچ میں تیونس نے انگلینڈ کاجم کر مقابلہ کیا۔انگلینڈ کا جارحانہ آغاز تھا۔ دوسرے ہاف میں لگتا تھا کہ میچ برابری پر ختم ہوگا لیکن آخری لمحات کے انجری پلس ٹائم میں انگلینڈ کے ہیری نے اپنا دوسرا گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔ سوئیڈن اور سائوتھ کوریا کے درمیان میچ بھی دلچسپ رہا۔ پہلا ہاف برابری پر ختم ہوا اور دوسرے ہاف میں سوئیڈن نے گول کرکے میچ میں اپنی گرفت رکھی۔
تازہ ترین