• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، شاہد خاقان، گلالئی،فہمیدہ مرزا، فاروق ستار، لدھیانوی، مشرف کے کاغذات مسترد

عمران، شاہد خاقان، گلالئی،فہمیدہ مرزا، فاروق ستار، لدھیانوی، مشرف کے کاغذات مسترد

کراچی‘لاہور (اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں)الیکشن 2018کے لیے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا‘ عمران خان ‘شاہدخاقان عباسی ‘عائشہ گلالئی ‘ فہمیدہ مرزا‘فاروق ستار‘احمدلدھیانوی ‘حبیب جان‘اسداللہ بھٹو‘ یارمحمدرند‘ پرویز مشرف ودیگر کے کاغذات مسترد جبکہ شہبازشریف ‘فضل الرحمن‘ آصف زرداری‘ بلاول ‘ مریم نواز‘حمزہ شہباز‘ یوسف گیلانی‘شاہ محمودقریشی ‘جاوید ہاشمی ‘رؤف صدیقی‘ مصطفیٰ کمال ‘فوزیہ قصوری‘فیصل واوڈا‘سلیم ضیاء ‘ارشد وہرا ‘ڈاکٹر امجد‘ذوالفقار مرزا‘ حسنین مرزا‘اسفندیار ولی‘ آفتاب شیرپاؤ‘سراج الحق ‘ امیر مقام‘مرادسعید‘ پرویز خٹک ‘ سائرہ افضل تارڑ‘محمد میاں سومرو‘ اعجاز جکھرانی ‘فریال تالپور‘منظوروسان‘ فردوس عاشق اعوان ودیگر کے منظورکرلئے گئے ۔رؤف صدیقی ،محمد حسین خان کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ پرویز مشرف ، خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی این اے243سے مسترد جبکہ این اے 253اور پی ایس 124سےمنظور کرلیے گئے ۔ فاروق ستار کے این اے 247سے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ این اے 245سے مسترد کردیئے گئے ‘مصطفی کمال اور فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ۔این اے 246 لیاری کی نشست سے بلاول بھٹو زرداری کے فارم اسکروٹنی کے بعد درست منظور کرلیے گئے۔این اے 243سے کاغذات نامز د گی پر اعتراض کے بعد عمران خان کی جانب سے ان کے وکلانے دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ، وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈی این اے سے انکار کردیا تھا جس پر عمران خان کو بچی کا باپ قرار دیا گیا تھا ‘ریٹرننگ افسر نے کہاکہ فارم پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، فارم پر امیدوار کا دستخط نہیں ہے، بار بار مداخلت پر ریٹرنگ آفیسر برہم ہوگئے، آپ لوگ دلائل دیں ورنہ میں اٹھ کر چلا جاؤں گا اور ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کردوں گا ‘بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے عمرا ن خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ پی ایس 104 سے رؤف صدیقی،محمد حسین خان حلقہ 245، این اے 249 سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا‘این اے 247 سے پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز میمن، پی ایس 93 سے پاک سر زمین کے اشفاق منگی،شہباز شریف کے دونوں حلقوں این اے 249 اور 250، این اے 246 سے ن لیگ کے سلیم ضیا، این اے 254 اور 255 سے ارشد وہرا،پی ایس 100گلزار ہجری سے مشہور مزاحیہ فنکار علی گل ملاح سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے فارم مسترد کردیے گئے ایس ایس پی نے رپورٹ میں بتایا کہ فاروق ستار کیخلاف 2 مقدمات درج ہیں جس میں وہ مفرور قرار دیے گئے،این اے 247 سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔ کرمنل ریکارڈ ظاہر نہ کرنے پر این اے 251 سے پیپلز پارٹی کے محمد آصف کے کاغزات بھی مسترد کردیے گئے دوہری شہریت رکھنے کے الزام میں این اے 246 سے حبیب جان کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دے دیے گئے۔نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیے گئے، حلقہ این اے 244 سے پیپلز پارٹی کے کرنل (ر) اسد عالم نیازی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، امیدوار بینک ڈیفالٹر ہیں۔ فارم مسترد ہونے والے امیدواروں نے ٹریبونل کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ٹھل سے نامہ نگارکے مطابق پی ایس 2پر مسلم لیگ (ن)لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر صغراں لاشاری کا نامزدگی فارم کم عمری کی وجہ سے رد کر دیا گیا۔چترال سے نمائندہ جنگ کے مطابق این اے ون چترال سے 17 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے۔جن میں سے دو کے کاغذات مسترد کردیئےگئے ۔مسترد ہونے والوں میں اے پی ایم ایل کے صدر و سابق صدر پرویز مشرف اور عبدالقیوم شامل ہیں۔تاہم اے پی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد کے کاغذات این اے ون چترال کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔پڈعیدن سے نامہ نگارکے مطابق نوشہرو فیروز این اے 211 پر چوبیس نامزدگی فارم جمع ہوئے اور تمام منظور ہوگئےاین اے 212 پر پندرہ نامزدگی فارم جمع ہوئے‘ تین مسترد بارہ منظور ہوئے‘ پی ایس 33 پر بائیس نامزدگی فارم جمع ہوئے اور تمام امیدواروں کے فارم منظورہوگئے ‘پی ایس 34پر اٹھائیس فارم جمع ہوئے 22 منظور اور چھ مسترد ہوئے‘پی ایس 36 پر 23 فارم جمع ہوئے‘ سات مسترد ‘سولہ فارم منظور ہوئے ۔قمبرعلی خان سے نامہ نگارکے مطابق قمبر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 203 پر پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی ،پی پی (ش ب) اور آزادامیدواروں سمیت 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آر او نے اسکروٹنی کے بعد منظورکرلئےجبکہ قمبر کے پی ایس 16 پر 18 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے ایک امیدوارکے کاغذات نامزدگی اعتراض لگاکر رد کردیئے گئے ۔سجاول سے نامہ نگارکے مطابق ضلع سجاول سے ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونشستوں پرجمع ہونےوالے نامزدگی فارموں کی حتمی چھان بین کے نتیجے میں تین فارم مستردجبکہ 44منظورکرلئے گئے۔ماتلی سے نامہ نگارکے مطابق ماتلی کے حلقہ 229 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارغلام علی ٹالپر، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کےڈاکٹر ذوالفقارمرزا ،آزاد امیدوا رو ں حسنین مرزا ، حسام مرزا،سردار کمال خان چانگ،غلام علی نظامانی، رئیس عبدالستار سریوال، جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا عیسیٰ سموں جبکہ ماتلی کے حلقہ پی ایس 70 سے پی پی امیدوار وڈیرہ بشیر ہالیپوٹہ،صالح نظامانی،ریاض احمد نظامانی ،رئیس عبدالغفور نظامانی،ڈاڈا ہالیپوٹہ ،جی ڈی اے امیدوار صغیر سریوال کے نامزدگی فارم منظور کرلئے گئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار تاج محمد نظامانی کی دوہری شہریت نکلنے پرنامزدگی فارم ردکردئے گئے۔چارسدہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق اسفندیار ولی خان ،آفتاب شیر پائو ،، سراج الحق، تحریک انصاف کے فضل محمد خان اور تحریک لبیک کے محمد شفیق امینی سمیت قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے 29امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔

تازہ ترین