کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی گجرات میں بیٹی اور داماد نے ضعیف ماں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں گھسیٹتے ہوئےگھر سے باہر نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میںدیکھا گیا ہےکہ ایک ہٹ میں زمین گری ہوئی ایک ضعیف خاتون کو بیٹی اور داماد مار رہے ہیں،اس دوران داماد نے اپنی ساس کو رسی سے باندھنے کی کوشش کی جس پر خاتون کی جانب سے مزاحمت کی گئی ،اس ہی دوران خاتون کی بیٹی نے انہیں گھسیٹا اور داماد نے گھسیٹنے ہوئے ہی گھر سے باہر نکال دیا۔