راولپنڈی(نیوز ایجنسی) نیب نے موبائل 4؍جی سروس کا مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج ہی راولپنڈی آفس طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے سمن اسحاق ڈار کی منسٹرز انکلیو میں رہائش گاہ پر بھجویا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، غیرقانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق تفتیش کرنا ہے، آج ہی نیب راولپنڈی کے دفتر میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔یاد رہے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت بھی جاری ہے، جس میں سابق وززیر خزانہ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔