• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیر قانون پنجاب کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ بار کے عہدیداران سے ملاقات

لاہور (خبرنگار خصوصی) نگران صوبائی وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یاور علی اور ہائیکورٹ بار کے عہدیداران سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح غیرجانبدار اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے اور میرے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے کے بعد میرے بیٹے نے مسلم لیگ ن کی انتخابی ٹکٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ وکلاء انتخابات پر گہری نگاہ رکھیں اور کسی بھی انتخابی بے ضابطگی پر مجھے براہ راست اطلاع دیں۔
تازہ ترین