ہندوبرادری کا ہمارے سماجی، سیاسی شعبوں میں کردار قوم کو مضبوط بنا رہا ہے: شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے، ہندو برادری کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔