• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون کمیٹی ٹھٹھہ، تنخواہوں سے محروم ملازم کی خود سوزی وانتقال پر ورکرز فیڈریشن کاسوگ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 7ماہ سے تنخواہ سے محروم ٹائون کمیٹی ٹھٹہ کے ملازم سیداصغر علی شاہ کی خود سوزی اور ہلاکت پرآل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے سندھ کے بلدیاتی اداروں میں ایک ہفتے کا سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی ٹھٹہ خلیفونذیر کو گرفتارکیا جائے۔ فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں کے ملازمین نے منگل کو احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ ٹائون کمیٹی ٹھٹہ کے کنٹریکٹ ملازم سیداصغر علی شاہ نے عید سے قبل 7ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ایڈمنسٹریٹر کے دفتر میں خود سوزی کی تھی، جس کے نتیجے میں تین روز موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد عید کے روز اصغر علی انتقال کرگئے ، جس پر ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر اور متعلقہ کلرک کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
تازہ ترین