کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا اور ایک رشتہ دار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے سینئر اہلکار کے مطابق نواں کلی میں آخری ا سٹا پ کے قریبی پولیس کا سب انسپکٹر عبدالصمد خان ا پنے بیٹے اور رشتہ دار کے ساتھ جا رہا تھاکہ نامعلوم مسلح افراد نے گا ڑ ی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تینو ں افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،خمیوں کو فوری طور پر ایف سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب انسپکٹر کا بیٹا اور رشتہ دار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
ایف سی اسپتال سے زخمی پولیس آفیسر کو تشویشناک حا لت میں کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔