ٹھٹھہ (نامہ نگار) رینجرز اور پولیس کے دستوں نے منگل کی رات تین بجے شاہ کمال محلہ کے ڈاکٹر گلی میں واقع جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے مرکزی وائس چیئرمین سرور خشک کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دریں اثنا جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کے قائم مقام چیئرمین امیر آزاد پنہور سمیت دیگر قوم پرست رہنماؤں کے علاوہ جئے سندھ قومی محاذ کے ضلعی رہنماؤں نے سرور خشک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔