• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور پشتین جیسے لوگوں کی مدد بھارت کررہا ہے، پرویز اقبال لوہسر

بارسلونا(جواد چیمہ)چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوہسرنے گزشتہ روز بارسلونا میں پریس کانفرنس کی جس میں انہو ں نے پی ٹی ایم اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ انہو ں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے پیرس میں معروف صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمٰن پر قاتلانہ حملہ کی بھر پور مذمت کرتا ہوں اور ہم غیور پاکستانی صاحبزادہ عتیق الرحمٰن کے ساتھ ہیں۔ وطن آپ کی ماں ہے اگر آپ کا اس پر ایمان ہے تو آپ کی ماں کو کوئی سر عام گالی دے تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پی ٹی ایم پاکستان اور افواج پاکستان کی مخالف ہے اور پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کر رہی ہے ۔مقامی اداروں کو خطوط لکھیں جائیں کہ پی ٹی ایم والوں کو کون مالی مدد دے رہا ہے اور کون ہے جو ان کے ذریعے پاکستان میں افراتفری کروا رہا ہے۔ ہمیں ان کا جواب ان کی زبان میں دینا ہو گاانہو ں نے کہا کہ منظور پشتین جیسے لوگوں کی بھارت مدد کررہا ہے، ہمیں ایسے لوگوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہو گا ۔پی ٹی ایم بیرون ممالک افواج پاکستان کو بدنام کر رہی ہے اور پی ٹی ایم اور منظور پشتین جیسے لوگ افواج پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے مختلف ممالک میں احتجاج کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہم پی ٹی ایم کی اصلیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے اور مقامی لوگوں کو بتائیں گے کہ یہ لوگ دہشت گرد ہیں اور دنیا کے امن کو خراب کر رہے ہیں۔کشمیر میں جاری بربریت پر انہو ں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں پر ستر سال سے جوانڈیا ظلم کررہا ہے اس کے علاوہ فلسطین شام روہنگیا میں جو ظلم ہو رہا،انہو ں نے کہا کہ جہاں پر ظلم ہو گا ہم وہاں پر مظلوموں کے ساتھ ہو نگے۔ کاتالونیا کی تحریک آزادی چلانے والے بھارتی نژاد رابرٹ مسیح جیسے رہنماؤں کو بھارت کا کشمیر میں مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے۔چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ میں کشمیر میں بخاری شہید کی ظالمانہ موت پرشدید احتجاج کرتا ہو ں اور واقعہ کی بھر پور مذمت کرتا ہو ں ۔کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال غلط ہے۔جس سے ہزاروں کشمیری بچوں اور خواتیں کو آندھا کیا جارہا ہے بلکہ کشمیر کے مستقبل کو نابینا کیا جارہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ یہ گن تو جنگ میں بھی استعمال نہیں ہوتی جو بھارتی فوج کشمیریوں پر استعمال کر رہی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہو ں نے کہا کہ ہمارے اندر بھی گروپ بندیاں ہیں لیکن پاکستان کے لئے ایک ہو جائیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں ۔ اور اس میں علاقائی ، مذہبی اور برادری کی پہچان نہیں ہو نی چاہیئے۔میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے صدر انصر بٹ اور فرانس کے صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمن کو جنہوں نے فرینکفرٹ میں منظور پشتین کے حامیوں کے احتجاج کے سامنے ان کو جواب دیا۔ منظور پشتین گروپ یہ چند لوگ ہیں جو بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔یہ نعرہ ان کا نہیں ہے،یہ نعرہ غیروں نے انہیں دیا ہے ۔ یہ اپنوں تو کی بات بھی نہیں مان رہے۔ یہ بھارت نواز ہیں وہ انہیں کھلا رہا ہے۔ یہ لوگ اسپین کا رخ بھی کریں‌گے۔ ہمیں ان سے ہوشیار رہنا چاہیئے۔ یہ لوگ کبھی امریکہ کو کبھی بھارت کو اور کبھی اسرائیل کو کہتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کرو لیکن الحمد اللہ ان میں ہمت نہیں کہ پاکستان پر حملہ کر سکیں ۔ پاکستان اور افغان قوم کے درمیان یہ چند لوگ فرق پیدا کر رہے ہیں ۔بلوچ غیرت مند قوم ہے اگر ایک دو لوگ بک گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ پوری بلوچ قوم بک گئی ہے میں افغان لوگوں سے بھی کہو ں گا کہ وہ بھی ان کے خلاف اٹھیں۔پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیدریشن اسپین کے ممبران،اردو دوست ایسوسی ایشن، آل پاکستانی فیملیز،پیس فار پیس کے عہدیداران موجود تھے۔ پاکستانی الیکڑونک میڈیا اور پرنٹ اخبارات سے منسلک صحافیوں نے مسئلہ کشمیر، پی ٹی ایم اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔
تازہ ترین