پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں شہید بھٹو کی ابتداء کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے انتہاء تک پہنچایا اور محترمہ شہید کی عوام اور جمہوریت کے لئے لازوال جدوجہد سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ محترمہ کی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر آج 21جون کو ملک بھر میں پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے عہدیدارشہید جمہوریت سے عقیدت کے پیش نظر بلڈ کیمپ قائم کر کے خون کے عطیات دیں گے ۔