• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور شیخ رشید کیخلاف دائرہرجانے کے دعوئوں کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف دائر دس دس ارب روپے ہرجانے کے دعوئوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے30 جون تک ملتوی کردی ۔مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کے خلاف دو الگ الگ دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ دونوں رہنماوں نے اپنی اپنی تقاریر میں مجھے منشیات کا سمگلر کہتے ہوئے طرح طرح کے الزامات عائد کئے اور میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔وکلاء کے پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔  
تازہ ترین