• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاون میں 6؍سالہ بچی کی ہلاکت، چیف جسٹس نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بلوچ گوٹھ میں6 سالہ بچی رابعہ قتل کیس میں آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ نے بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن میں6 سالہ بچی رابعہ کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کی۔سماعت کے موقع پر بچی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ دوران سماعت مقتول بچی کے اہل خانہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی اور انہیں بااثر افراد کی جانب سے مسلسل ہراساں و دھمکا یا جارہا ہے۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین