• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے شمالی علاقے، دنیاکے بہترین مہم جو سیاحتی مقامات قرار

پاکستان کے شمالی علاقے، دنیاکے بہترین مہم جو سیاحتی مقامات قرار

برطانیہ کی ٹریول ایجنسی برٹش بیک پیکرسوسائٹی نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور وادی ہنزہ کو دنیا کے بیس بہترین انڈونچرس سیاحتی مقامات میں سب سے بہترین قرار دے دیا۔

بیک پیکرسوسائٹی کے سربراہ کے مطابق ایڈونچر سے بھرپور سیاحت کرنے والوں کے لیے وادی ہنزہ بہترین مقام ہے جہاں کا دلفریب لینڈ اسکیپ آپ کو دنیا میں کہیں اور نہیں ملے گا، جہاں آپ سات ہزار میٹر کی بلندی پر بلند و بالا پہاڑوں کے بیچ بیٹھ کر ناشتا کر سکتے ہیں۔


وادی ہنزہ کا بہترین آرکیٹکچر، ثقافت، کھانے اور رہائشی سہولیات سب مل کر ہنزہ کو دنیا کا بہترین ایڈونچر والا سیاحتی مقام بناتی ہیں۔

شمالی علاقہ جات کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

2017 میں سترہ لاکھ غیرملکی سیاحوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کی اور دنیا کو پاکستان کے دلکش اور خوبصورت نظاروں کے بارے میں بتایا۔

تازہ ترین