بھارت میں نجی ائیر لائن ائیر ایشیا انڈیا نے جہاز سے مسافروں کو نکالنے کیلئے ایئر کندیشنڈ تیز کردیا ، جس کی وجہ سے طیارہ کے اندر دھند پھیل گئی اور لوگوں کو سانس لینے میں بھی پریشانی ہونے لگی۔
ذرائع کے مطابق کولکتہ سے باگ ڈوگرا جارہی ائیر ایشیا انڈیا فلائٹ میں پائلٹوں کے ذریعہ غیر انسانی رویہ اپنانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیاجب فلائٹ 4 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کی پائلٹ اور دیگر عملہ کے ارکان کے ساتھ بحث ہوگئی ۔
طیارے میں سوار ایک مسافر کے مطابق نجی ایئر لائن نے مسافروں کو ڈیڑھ گھنٹے تک طیارہ میں بٹھائے رکھا ، اس کے بعد انہیں اترنے کیلئے مجبور کیا گیا۔تاہم اس وقت باہر کافی بارش ہورہی تھی ایسے میں جب لوگوں نے نیچے اترنے سے انکار کردیا ۔
اس موقع پر طیارہ کے کیپٹن نے لوگوں کو باہر نکالنے کیلئے جہاز کا ایئر کندیشنڈ کو پوری طرح تیز کردیا ، جس کی وجہ سے طیارہ کے اندر دھند پھیل گئی اور لوگوں کو سانس لینے میں بھی پریشانی ہونے لگی۔
ایسی صورتحال میں ایک مسافر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس میں جہاز کے مسافر اے سی کی کولنگ کا دھواں بھر جانے کے باعث اضطراب کی کیفیت میں مبتلا دکھائی دیئے اور جہاز میں بچے رو رہے تھے اور کئی خواتین مسافروں کو قے بھی ہوئی۔