• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ :جاپانی پرستاروں نے اسٹینڈ سے کچرا صاف کر دیا

ورلڈ کپ :جاپانی پرستاروں نے اسٹینڈ سے کچرا صاف کر دیا

فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں جیتی ہوئی ٹیم جاپان کے پرستاروں کا خوبصورت انداز سب کو بھا گیا۔کولمبیا والوں نے سٹینڈز میں کچرا گرایا، انہوں نے اٹھایا۔

کھیل اسپورٹس مین شپ سکھاتے ہیں، اس کا عملی مظاہرہ انیس جون کو گروپ ایچ کے میچ میں دیکھا گیا۔ جاپان نے کولمبیا کو دو صفر سے ہرایا، یعنی کسی بھی جنوبی امریکی ٹیم کو پہلی بار شکست کا مزہ چکھایا، افسوس کوئی کولمبین پرستار یہ برداشت نہ کر پایا، غصہ اسٹیڈیم کے سٹینڈز پر نکالا۔

میچ کے بعد اسٹینڈز میں بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ سمیت کوڑا اور کچرا گرایا۔

دوسری جانب فاتح ٹیم کے مداحوں نے زبردست جذبہ دکھایا، سارا گند اٹھایا، کھیل دوستی کا سبق سکھایا اور یہ انداز سب کو خوب بھایا۔

تازہ ترین