• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کی بیماری پر ریٹنگ کی باتیں افسوسناک ہیں، مریم اورنگزیب

کلثوم نواز کی بیماری پر ریٹنگ کی باتیں افسوسناک ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کلثوم نواز ڈکٹیٹر کے خلاف ڈٹی رہیں، ان کی بیماری پر ریٹنگ کی باتیں افسوسناک ہیں جنہیں قوم مسترد کرتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازکا سیاسی کردار تاریخی ہے، ان کی حالت تشویشناک ہےجبکہ ہارلے کلینک کےبارے میں اعتزازاحسن کی باتیں دل دکھانے والی ہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہناتھاکہ عمران خان کا شرافت سے کوئی تعلق نہیں، ای سی ایل سے ذلفی بخاری کا نام کیوں نکالا گیا، اس کا جواب چاہتے ہیں ۔

انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان خیالی وزیر اعظم بن کر کارکنوں سے چھپے بیٹھے ہیں، انہوں نے لوٹوں کو ٹکٹ دیئے،کارکن لاٹھیاں اٹھائے انہیں ڈھونڈ رہےہیں تاہم ان کا 2013والا چورن اب نہیں بکنے والاہے۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ شریف خاندان کی طلبیاں پری پول رگنگ ہے اور شفاف الیکشن پر سوال اٹھ رہے ہیں جبکہ یہاں ای سی ایل میں نام ہونے کےباوجود لوگ بھاگ جاتے ہیں۔

تازہ ترین