ممبئی(جنگ نیوز) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے ہمیشہ سے تین شخصیات آئیڈیل رہیں ہیں جن میں ملکھا سنگھ،باکسر محمد علی اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے اس بات کا اظہار فلم”فین“کی تشہیری مہم کے دوران نئی دہلی میں ہنسراج کالج کے دورہ کے دوران طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ انھوں نے 28 سال قبل اسی کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی اور اتنے عرصہ بعد یہاں آنا ان کو جذباتی کر گیا ہے،انھوں نے کہا کہ وہ اپنے دور طالبعلمی سے تین شخصیات کو پوجتے چلے آرہے ہیں گو کہ اس وقت انٹر نیٹ نہیں ہوتا تھا لیکن وہ ملکھا سنگھ،باکسر محمد علی اور امیتابھ بچن بارے تمام کہانیوں سے واقف تھے،انھوں نے کہا کہ ملکھاسنگھ کی جدوجہد،علی کی مہارت اور امیتابھ جی کی شخصیت نے ان کو متاثر کیا ۔انھوں نے فلم”فین“ کے بارے بتایا کہ فین جدید ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے اور اس کے میک اپ کا بھی منفرد استعمال کیا گیا ہے جو پہلے بالی وڈمیں استعمال نہیں ہوا ہو گا۔انھوں نے بتایا کہ وہ 25 سال بعد نئی دہلی آئے ہیں۔ شاہ رخ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم فین میں وہ ڈبل کردار نبھا رہے ہیں،کردار نبھانے کے لئے ہدایتکار منیش شرما ہر قدم پر ان کی رہنمائی کر رہے ہیں تاکہ ان کرداروں کو حقیقی رنگ ملے،انہیں خوشی ہوگی اگر وہ ہدایتکار منیش شرما کی توقع کے مطابق کردار نبھا پائیں،فلم پر جلد ہی کام مکمل کر لیا جائیگا۔