• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونائیٹڈ ڈاکٹرفرنٹ ملتان کی ووٹرزرجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ ملتان کی ووٹرز رجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر وسیم یوسفی کی صدارت میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ملتان و تحصیل شجاع آباد اور جلا ل پور کے ہزاروں ڈاکٹروں کی پی ایم اے ملتان الیکشن میں نئی رجسٹریشن ،ڈاکٹروں کا یو ڈی ایف پر جاری اعتماد اور الیکٹورل پراسس میں بھر پور حصہ لینے پر اظہار مسرت کیا گیا، اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ، ڈاکٹر وقار نیازی اور تمام دیگر ہسپتالو ں کے نمائندگان نے شرکت کی،کمیٹی نے ضلع ملتان کے سر کاری و پرا ئیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے لئے 22 جون بروز جمعہ تک یو ڈی ایف ارکان یا وارڈ نمبر 5 الیکشن سیل نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان سے رابطہ کریں، 23 جون بروز ہفتہ رجسٹریشن الیکشن کمیشنر کو دے دی جائیں گی اسکے بعد کوئی ڈاکٹر ووٹر لسٹ کا حصہ نہ بن سکے گا ۔
تازہ ترین