کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو موسم گرم اور خشک رہا،تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ,محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت37،بارکھان38،دالبندین44،گوادر36،قلات32،خضدار40،لسبیلہ41،نوکنڈی46،سبی49،تربت45،ژوب33اور زیارت میں 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج جمعہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔