• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لاہور، ملتان حیدرآباد کے گریڈ 18 افسران کی ایم سی ایم سی نامزدگی کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بنیادی سکیل نمبر18ےافسروں کو 26 ویںمڈ کیئرئیر منیجمنٹ کورس کےلئے نامزد کیا ہے یہ کورس آئندہ ماہ اسلام آباد ، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے نیشنل منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں شروع ہوگا اس کے لئے نامزد کئے گئے بنیادی سکیل 18 کے افسروں کو 26 جون تک اپنی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے بنیادی سکیل 18 کے جن افسروں کو 26 مڈکیئر مینجمنٹ کورس کےلئے نامزد کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں۔سید محسن علی شاہ، ماموں مظفر، افضل محمود، علی دوست، جواد حسین میمن، یہ افسران بالترتیب ملتان کراچی ، لاہور، حیدرآباد کے ریجنل ٹیکس آفس ماڈل کسٹم کلکٹریٹ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی میں تعینات ہیں 26 واں ایم ایس ایم سی کامیابی سے پاس کرنے والے بنیادی سکیل نمبر 18 کے افسروں کو بنیادی سکیل 19 میں ایف بی آر ضروری پراسیس مکمل کر کے ترقی دے گا۔
تازہ ترین