اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور امیدوار این اے 54 اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل طلب ہے۔ تحریک انصاف نے اس سلسلے میں منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اقتدار میں آ کر اسلام آباد کے باسیوں کے مسائل حل کریں گے۔ گزشتہ روز یونین کونسل 36 اور 37 کے چیئرمین راجہ فیصل اور ملک ساجد کی سربراہی میں جی ٹین کے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کافی مسائل ہیں جن میں پانی کی کمی کا مسئلہ انتہائی اہم ہے۔ آئندہ آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہے اور ہم نے اس پانی کی کمی کے مسئلہ کے حل کیلئے منصوبہ بندی کی ہے کیونکہ میں اسلام آباد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں۔