• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،مقدمے سے نام خارج کرانے کیلئے 8سال قبل مرنے والاشخص زندہ نکلا، کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ٹھٹھہ(نامہ نگار) آٹھ برس قبل انتقال کرنے والا شخص شخص زندہ ہوکر منظر عام پر آگیا‘ انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرادیئے ۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ سال قبل ورثاء کے ذریعے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرکے پلاٹ کی ہیرا پھیری کے مقدمے سے نام خارج کرانے والاحاجی ذاکر حسین کلاتری پی ایس78گھوڑاباری سے بطور امید وا ر سامنے آگیاہےاوران کا نامزدگی فارم بھی منظور کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں 120 گز کے پلاٹ کی ہیرا پھیری کے مقدمے میں نامزد حاجی ذاکر حسین کلاتری نے 8برس پہلے تحصیل بٹھورو کی یونین کونسل دریا خان سوہو سے اپنے ورثاء کے ذریعے ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے پولیس کو پیش کیا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے ان کا نام مذکورہ فراڈکے مقدمے سے خارج کردیا تھا تاہم اس وقت ذاکر حسین کلاتری ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں ۔

تازہ ترین