• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارلی اسٹریٹ کلینک ،کینسر کا شکار افراد کو ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کا مرکز

ہارلی اسٹریٹ کلینک ،کینسر کا شکار افراد کو ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کا مرکز

لاہور(صابرشاہ)سابق وفاقی وزیرِداخلہ اعتزاز احسن ایک نامورقانون دان اور اور پاکستان پیپلز پارٹی کےایک اہم رہنما ہیں ، انھوں نےجمعرات کوکھلےعام اس بات پرشکوک کااظہارکیاکہ کیالندن کا پرائیوٹ ہسپتال دی ہارلےسٹریٹ کلینک واقعی ایک کینسرکی علاج گاہ ہے، اس کے علاوہ انھوں نےاس بات پربھی شکوک کااظہارکیاکہ یہ شریف خاندان کی ملکیت ہے۔ جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ہارلے سٹریٹ کلینک میں کینسراور دل کے مرض کاعلاج کروارہی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین کی اہلیہ کی حال ہی میں اس ہسپتال کے ونگ میں کیسنرسرجری کی گئی ہے۔ لہذالندن کاہارلےسٹریٹ کلینک اپنےاہم مریضوں کے باعث پاکستان میں روزانہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی سرخیوں میں ہوتاہے۔ دونوں ہی نمایاں سیاسی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں کوہی کینسرکامرض لاحق ہے۔ ہارلے سٹریٹ کلینک کی جانب سے پیش کی جانےوالی خدمات: ہارلے سٹریٹ کلینک اپنی ویب سائٹ پر واضح طور پر اس بات کا ذکر کرتاہےکہ یہ ان لوگوں کیلئے کینسرسروائورشپ پروگرام فراہم کرتا ہے جو کینسرکاشکارہیں اور جو نہیں بھی ہیں۔ یہ کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی کی خدامات بھی پیش کرتا ہے۔ اس کی ویب سائٹ پر کہاگیاہے: ’’ کینسر، کارڈیئک، نیوروسائنسز اور پیڈیاٹرکس کےبہترین سپیشلسٹ کےساتھ ہارلے سٹریکٹ کلینک، بالغوں، بچوں اور کمسن بچوں کوبہترین پرائیوٹ ہیلتھ کیئراورعلاج فراہم کرتاہے۔ ہم جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جلد تشخیص کرتے ہیں اور علاج فراہم کرتے ہیں جیسے کہ ہمارے گیمانائف اور سائبرنائف ریڈیوسرجیکل سسٹمز، ایم آر آئی، ایکسرے اور کمپیوٹڈ ٹوموگرافی سکین سروسز ہیں۔‘‘ جہاں شہریت یافتہ ہارلے سٹریٹ کلینک کی مینجمنٹ کا تعلق ہے تو تحقیقات سےظاہر ہوتاہے کہ اس کی بانی ڈائریکٹرڈاکٹرانعم عبودہیں۔ ہارلےسٹریٹ کلینک کےڈاکٹروں کا مختصرپروفائل: ہارلےسٹریٹ کلینک کی ویب سائٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ ڈاکٹرانعم عبود ہارلےسٹریکٹ ہیلتھ سنٹرگروپ کی بانی ہیں۔ وہ 35سال سے طب کے شعبےمیں ہیں اورجنرل اور مدافعتی ادویات اور ویٹ مینجمنٹ کی سپشلسٹ ہیں۔ داکٹر انعم خاص طور پر پرانی بیماریوں اور ذیابطیس، کلیسٹرول کی زیادتی سےہونےوالےکینسر، ہائپرٹینشن اور جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کےدردسمیت وزن سےمتعلقہ مسائل میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اس کلینک کے دیگر ڈاکڑوں میں ڈاکٹرعلی شاکر(12سال سےکوگنیٹوتھراپیز، نیورولنگوسٹک پروگرامنگ اور ہائیپنوتھرائی کی پریکٹس کررہے ہیں)، ڈاکٹروسیم فائد(ماہرِ نظامِ تنفس رجسٹرار) ڈاکٹر کیرولین بائر(ان کے پاس ابسٹیٹرسک اور گائناکالوجی کاپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ہے اور ان کے دیگر شعبوں میں پیشہ ورانہ صحت اورٹریول میڈسن شامل ہیں) ڈاکٹرمرکس مرکردٹ( انھوں نے گلاسکو، زیوریچ، ٹرینیڈڈ، فرانس، مالدیپ اور شکاگو سمیت کئی ممالک میں پریکٹس کی ہے)، ڈاکٹررفعت آرا(جنرل میڈیسن، جنسی صحت، خواتین اور بچوں کی صحت کاتجربہ رکھتی ہیں)، ڈاکٹرسبینہ بادینی(ماہرِ ایمرجنسی میڈیسن اس کے علاوہ جنرل میڈیسن، صحت نسواں اور سٹیرائڈ جوائنٹ انجیکشنز کی سپیشلسٹ ہیں) ہارلے سٹریٹ کلینک کی ایگزیکٹو منیجمنٹ ٹیم میں آیدایوسفی(چیف ایگزیکٹوآفیسر) سوزن روڈی(چیف ہیومن ریسورس آفیسر) کلئیرسولیون(چیف آپریٹنگ آفیسر)، مس ییمن ہو(چیف فنانس آفیسر)، اینڈااو میرا( فنانشل آپریشنز کی وی پی) اور کلیئرچی مپئین(چیف ہیومن ریسورسزآفیسر)۔ ہارلےسٹریٹ کلینک کی ویب سائٹ پردی گئی فہرست کے مطابق یہاں ہارلے سٹریٹ کلینک پر کیے جانے والے علاج کا ٹیرفز پیش کیےجارہے ہیں: 30منٹ کی کنسلٹیشن کی فیس (135پائونڈ)، 60منٹ کی کنسلٹیشن کی فیس (180پائونڈ) ، ڈاکٹرانعم عبود کے ساتھ 60منٹ کنسلٹیشن فیس (250پائونڈ)، ای سی جی ایکسرسائز اور رپورٹ( 320پاونڈ)، ریسٹنگ ای سی جی(65پائونڈ)، ریسٹنگ ای سی جی پلس رپورٹ(95پاونڈ)، کان کی صفائی(120پائونڈ) زخموں کو ٹانکنےلگانا(190پائونڈ)، ٹانکےکھولنےکی فیس(15منٹ تک کی فیس 95پاونڈ)، بروسلا سِرولوجی (75پائونڈ) وٹامن بی 12(160پائونڈ)، انیمیاپروفائل (وٹامن بی 12، فولک ایسڈ، فیریٹن) 180پائونڈ، مکمل خون کا پروفائل(ہیماٹالوجی اور بائیوکیمسٹری بشمول گلوکوز) قیمت 110پائونڈ، وٹامن ڈی لیول (85پائونڈ)، مرد اور خاتون کے ہارمون سکرین (185پائونڈ) بلڈ گروپ اور اینٹی باڈی سکرین(95پائونڈ) ریماٹالوجی(125پائونڈ) تھیورائڈ فنکشن ٹیسٹ (95پائونڈ) مائیکروبائیولوجی سویب(95پائونڈ)، ایم ایس ( مڈ سٹریم یورن ٹیسٹ) 65پائونڈ، کلئمیڈا اور بیکٹیریل انفکشنز (215پائونڈ)، آپشن 3:ایچ آئی وی، بیکٹیریل انفیکشنز اور یرقان کا ٹسٹ 275سے470پائونڈ کے درمیان ہوتاہے، ہیپاٹائٹس سکری(A/B/C) 225پائونڈ۔ ہارلے سٹریٹ اور اس کے مالکان کی مختصرتاریخ: ہارلے سٹریٹ، مارلےبون وسطی لندن میں ایک گلی ہے، یہ 19ویں صدی سےطب اور سرجری کےپرائیوٹ سپیشلسٹ کےحوالے سے مشہور ہے۔ یہ تھامس ہارلے کے نام پرہے، جو 1767میں لندن کے میئرتھے۔ ہارلے سٹریٹ اور اس سے ملحقہ وگمور سٹریٹ ایک نجی جائیداد کاحصہ ہیں جسے ہاورڈ ڈٰی والڈن ایسٹیٹ کہاجاتاتھا۔ معروف ہاورڈی والڈن اس کے مالک تھے۔ 2014کے مطابق اس کی مالیت 3ارب تھی۔ دسمبر 2015 میں ’’ایوننگ سٹینڈرڈ‘‘ کےمطابق ہاورڈ ڈٰی والڈن خاندان نے اعلان کیاکہ کہ ہارلے سٹریٹ میں ’میڈیکل ٹورازم کےفروغ کیلئے20کروڑ پائونڈ خرچ کیے جائیں گے۔ ’’ایوننگ سٹینڈرڈ‘‘ نے کہا: ’’لندن کی ایک بڑی اسٹیٹ ’’میڈیکل ٹورازم‘‘ کی تلاش میں ہے تاکہ دنیا بھر سے کلائنٹس ہارلے سٹریٹ کی جانب آئیں۔ امیرخاندان کی جائیداد ہاورڈ ی والڈن اسٹیٹ میں اگلے ماہ دبئی سے کچھ کرائےدارآئیں گے تاکہ پہلی بار عرب ہیلتھ ٹریڈ شوہوسکے اور ہارلے سٹریٹ میں میڈیکل ٹورازم کو فروغ دیاجاسکے۔ پراپرٹی کمپنی نے انکشاف کیاکہ ایک سپورٹس انجری کلینک جو پیشہ ورانہ فٹبالرز کی جانب سے استعمال کیاجاتاہے اس کے باعث میڈیکل سے متعلقہ کرایوں میں 9کروڑ79لاکھ پائونڈتک اضافہ ہوا۔ اخبارنے اضافہ کیا:لندن کے لینڈلارڈز جو 92ایکڑز پر محیط مارلےبون کی عمارتوں کے مالک ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہارلے سٹریٹ پر 31مارچ کےبعدسے نجی بزنسز کے کھلنے سے آمدنی میں 9.1فیصد اضافہ ہوا۔ کروسوینراور کیڈاگون کے ساتھ ہاورڈ ڈٰ ویلڈن اسٹیٹ ان بڑی جائیدادوں میں سے ایک ہے جن کی تاریخ ڈومزڈے کتاب میں ملتی ہے( یہ ایک کتاب ہے جس میں لندن اور ویلز کے کچھ حصوں کا ریکارڈ شامل ہے جو 1086میں بادشاہ ولیم کے حکم پر کیاگیاتھا)۔ ’’ایوننگ سٹینڈرڈ‘‘ مزید کہتا ہے کہ: چیف ایگزیکٹو ٹوبی شینن کا منصوبہ ہے کہ اسٹیٹ میں اب سے 2020تک 20کروڑ پائونڈ لگائےجائیں، نئی عمارتیں اور تزئین و آرائش، جن میں سے کئی میڈیکل کمپنیز کیلئے ہوں گی۔ ریٹیل اور آفس کرائے پر دینے سے بھی کمپنی کی مدد ہوگی جو اپنی رئیل اسٹیٹ کی مالیت میں 14.1فیصد یعنی 360کروڑ کا اضافہ دیکھ رہی ہے۔ 

تازہ ترین