اسلام آباد(جنگ نیوز،آئی این پی)نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے اور اس سے متعلق فیصلہ ان کی وطن واپسی پر کریں گے، بلیک لسٹ میں نام کسی بھی وقت ڈالا جا سکتا ہے، بروقت الیکشن آ یئنی ذمہ داری ہے۔گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے درخواست دی ہے جس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں مجھ سمیت وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کمیٹی اس معاملے پر غور کررہی ہے البتہ نوازشریف ابھی ملک سےباہر ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے اس لیے ایسے وقت میں اس معاملے کو دیکھنا مناسب نہیں۔نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ایجنڈے پر ہے، ان کے وطن واپس آنے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر ہی نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے‘ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے‘ ہمیں نیب کورٹ سے درخواست آئی ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘ ہ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے ملک سے باہر جانا مشکل ہوجاتا ہے کابینہ کے فیصلے پر ہی نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے۔ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کابینہ کے فیصلے کے بغیر طے ہوتا ہے۔ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ہم نے قوم سے وعدہ بھی کیا ہے اور یہ آئینی ذمہ داری بھی ہے کہ الیکشن بروقت ہوں الیکشن کے معاملے پر نگران وزیراعظم دل جمعی سے کام کررہے ہیں۔ جانبداری کے الزام پر عہدے سے ہٹانے پر غور ہونا چاہئے، ہماری ذمہ داری ہے پرامن الیکشن ہونے چاہئیں الیکشن کے لئے سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔