• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثارآج سے سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد سرکٹ بنچوں کادورہ، ہائیکورٹ بار سے خطاب اور اسپتالوں کامعائنہ کرینگے

حیدرآباد، سکھر (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 22تا 23جون کو سکھر، لاڑکانہ اورحیدرآباد سرکٹ بینچوں کادورہ، ہائی کورٹ بار کے عشائیوں، ظہرانوں سے خطاب اور اسپتالوں، نہروں اورجھیلوں کامعائنہ کرینگے۔ چیف جسٹس پاکستان کے دورے کاشیڈول جاری کردیاگیا، 23جون کو حیدرآبادہائی کورٹ بار کے عشائیہ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان خطاب کرینگے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ 22جون کو کراچی سے سکھر پہنچیں گے ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار آمد کے بعد سول اسپتال سکھر کادورہ کرینگے۔ بعدازاں شام کو سکھر ہائی کورٹ بار کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرینگے جسکے بعد وہ لاڑکانہ کیلئے روانہ ہونگے رات قیام کے بعد 23جون کو صبح ساڑھے 8بجے چیف جسٹس سپریم کورٹ چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال، شیخ زید ویمن اسپتال اورچلڈرن اسپتال کا دورہ کرینگے ۔بعدازاں چیف جسٹس سپریم کورٹ لاڑکانہ ہائی کورٹ بار کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرینگے جسکے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ میہڑ کیلئے روانہ ہونگے جہاں وہ تعلقہ اسپتال میہڑ کے دورے کے بعد آرڈی86، مادو ڈسٹری کادورہ کرینگے۔بعدازاں سہ پہر 4بجے منچھر جھیل کا دورہ کرینگے، چیف جسٹس ساڑھے 5بجے شام حیدرآباد پہنچیںگے جہاں وہ کچھ دیر ججز لاجز میںقیام کے بعد شام کو حیدرآبادہائیکورٹ بار کے صدر اورجنرل سیکرٹری منیجنگ کمیٹی کی جانب سے قاسم بینکونٹ ہال میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرینگے، رات حیدرآباد میں قیام کے بعد 24جون کی صبح کراچی کیلئے روانہ ہوجائینگے۔
تازہ ترین